Featuredسندھ

آصف علی زرداری کی ممکنہ گرفتاری کیخلاف پیپلز پارٹی کی تیاریاں

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری سمیت اہم رہنماؤں کی ممکنہ گرفتاری کیخلاف وفاق سمیت سندھ میں بھرپور احتجاج کی حکمت عملی پر غور شروع کر دیا، جبکہ 31 اکتوبر کو متوقع آل پارٹیز کانفرنس میں بھی اس معاملے کو ایجنڈے میں شامل کرنے کیلئے رابطے کئے جائیں گے۔ آصف زرداری کی طرف سے حکومت کیخلاف قرارداد لانے کے اعلان کے بعد کسی بھی انتقامی کارروائی پر سینیٹ، قومی اسمبلی اور خصوصاً سندھ اسمبلی میں بھرپور احتجاج کی حکمت عملی طے کرتے ہوئے تمام صوبائی و ضلعی تنظیمی عہدیداروں کو تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی قیادت کی مبینہ گرفتاری پر پارٹی کے اہم رہنماؤں کو اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ (ن )، اے این پی اور جے یو آئی (ف) سے رابطوں کا ٹاسک دیا جا رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close