انٹرٹینمنٹ

ہم آپ کو کپڑے پہننا سکھاتے ہیں، آپ ہمیں اچھا بولنا سکھا دیں

پاکستانی ماڈل صدف کنول نے اداکارہ منشا پاشا کی جانب سے خود پر کی جانے والی حالیہ تنقید پر خاموشی توڑتے ہوئے انہیں جواب دے ڈالا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں منشا پاشا نے ماڈل صدف کنول، گلوگارہ مومنہ مستحسن اور اداکارہ حرا مانی کے حالیہ بیانات پر تنقید کرتے ہوئے شوبز انڈسٹری کی خواتین کو اچھا بولنے کا مشورہ دیا تھا۔

منشا پاشا نے صدف کنول کے اس بیان پر افسوس کا اظہار کیا تھا، جس میں ان کا کہنا کہ ’جب خواتین کے ساتھ زیادتی ہوتی ہے تو وہ اُس وقت کیوں آواز نہیں اٹھاتیں، بعد میں کیوں می ٹو بولتی ہیں‘۔

منشا پاشا کی تنقید پر صدف کنول نے نام لیے بغیر ہی انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی اور لکھا، ’ہم آپ کو کپڑے پہننا سکھاتے ہیں، آپ ہمیں اچھا بولنا سکھا دیں‘۔

صدف کنول کی انسٹاگرام پوسٹ—. اسکرین گریب

اب صدف کنول نے تو بظاہر اپنے دل کی بھڑاس نکال لی، لیکن دیکھنا یہ ہے کہ یہ معاملہ کہاں جاکر ختم ہوتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close