سندھ

قائد ایم کیو ایم کے خلاف برطانیہ کو باضابطہ تحریری ریفرنس بھیج رہے ہیں، چوہدری نثار

کراچی: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے میڈیا ہاؤسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی شخص کی ایک فون کال پر کراچی کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی جب کہ قائد ایم کیو ایم کے خلاف برطانیہ کو باضابطہ ریفرنس بھیج رہے ہیں۔

 وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے گورنر ہاؤس میں گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر شہر قائد میں قیام امن سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملکی سالمیت پر کسی صورت آنچ آنے نہیں دی جائے گی جب کہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کسی شخص کی ایک کال پر کراچی کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن و امان کا مسئلہ پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی ہوگی جب کہ قائد ایم کیو ایم کے خلاف برطانیہ کو باضابطہ ریفرنس بھیج رہے ہیں اور پاکستان اور کراجی کے امن و امان کے حوالے سے ہم سب ایک پیج پر ہیں۔ اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی کا امن پورے ملک کا امن ہے جب کہ شہر  میں امن کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close