سندھ

کراچی میں بھتہ خوری سر اٹھانے لگی، تاجر کو 10 لاکھ روپے کی پرچی مل گئی

کراچی: شہر میں بھتہ خوری کی وارداتیں ایک بار پھر سراٹھارہی ہیں جس میں جرائم پیشہ افراد نت نئے طریقے استعمال کررہے ہیں۔ گزشتہ دنوں کراچی میں بیرون ملک سے واٹس ایپ کال کے ذریعے بھتہ مانگنے کا انکشاف ہوا تھا جس کے بعد ایک اور تاجر کو بھتے کی دھمکی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے مقامی تاجر کو گینگ وار کمانڈر کے نام سے بھتے کی پرچی موصول ہوئی ہے جس پر غیر ملکی نمبر درج ہے۔

متاثرہ تاجر نے بتایا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے 10 لاکھ روپے بھتہ مانگا اور پھر پرچی دے کر فرار ہوگیا جب کہ پرچی پر غیر ملکی نمبر درج ہے۔ تاجر کاکہنا ہےکہ اس نے واقعے کی اطلاع پولیس کو دی ہے اور لیاری بغدادی تھانے میں اس کا مقدمہ بھی درج کرادیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close