پنجاب

اسپیکر پنجاب اسمبلی کی سرکاری رہائش گاہ میں آتشزدگی، سامان جل کر خاکستر

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی کی سرکاری رہائش گاہ میں آتشزدگی سے فرنیچر اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ پنجاب اسمبلی کے موجودہ اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی ہیں لیکن پنجاب اسپیکر ہاؤس تاحال سابق اسپیکر رانا اقبال کے زیر استعمال ہے جس میں اُن کے 3 بیٹے رہائش پذیر ہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کی سرکاری رہائش گاہ میں آگ کے نتیجے میں  چھتوں اور دیواروں کے ساتھ سارا فرنیچر بھی جل کر خاکستر ہوگیا۔ پولیس نے آتشزدگی کی رپورٹ درج کرلی تاہم رپورٹ میں ریکارڈ جلنے کا کوئی ذکر نہیں ہے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے 20منٹ کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا تھا لیکن آتشزدگی سے 12 صوفے، 32 پردے، 18 کرسیاں،3 بیڈ اور میٹرس جل گئے ہیں۔ پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ریسکیو 1122 کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ سے لگی۔  اسمبلی ذرائع کے مطابق سابق اسپیکر کے زیر استعمال رہائش گاہ کی بجلی کا بل15 لاکھ روپے واجب الادا ہے اور انہوں نے سرکاری گاڑی بھی 2 روز قبل واپس کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close