سندھ

چہلم شہدائے کربلا: سندھ میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری

کراچی: شہدائے کربلا کے چہلم کے سلسلے میں سندھ کے مختلف اضلاع میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کراچی میں آج رات 12 بجے سےکل رات 10 بجے تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی جب کہ مٹیاری، ٹنڈوالہ یار، سجاول، شہید بے نظیر آباد، لاڑکانہ اور قمبر میں کل ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

ضلع دادو میں آج سے 31 اکتوبر تک ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، سانگھڑ میں 30 اور31 اکتوبر اور خیرپور میں آج سے 2 نومبر تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری ممنوع ہوگی۔ اسی طرح جامشور، ٹھٹہ، میرپورخاص، سکھر اور کشمور میں آج اور کل جب کہ ٹنڈو محمد خان میں آج موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close