اسلام آباد
سارک ممالک کے وزرائے خزانہ کی کانفرنس
وزیراعظم محمد نوازشریف وزارتی اجلاس میں دوسرے روز ( جمعہ) کو شریک ہوں گے۔ممالک کے وزرائے خزانہ کی 2روزہ کانفرنس آج (جمعرات) سے اسلام آباد میں شروع ہورہی ہے، پاکستان نے سارک کے تمام رکن ممالک افغانستان، بنگلہ دیش، بھوٹان، بھارت ، مالدیپ ، نیپال اور سری لنکا کو دعوت دی ہے اورتمام رکن ممالک نے دو روزہ اجلاس میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔ کانفرنس جنوبی ایشیائی اقتصادی یونین کی طرف تیزی سے بڑھنے کیلئے علاقائی تعاون بڑھانے کی خاطر اقدامات کی سفارش کرے گی،وزیراعظم محمد نوازشریف وزارتی اجلاس میں جمعہ کو شریک ہوں گے۔ ان اجلاسوں سے نویں سارک سربراہ کانفرنس کے ایجنڈے کو تقویت ملے گی جس کی میزبانی رواں سال پاکستان نو سے دس نومبر تک اسلام آباد کرے گا۔