خیبر پختونخواہ
چمن،پاک افغان بارڈر پرپاک فوج کا کومبنگ آپریشن
آئی ایس پی آر کے ایک ترجمان کے مطابق پاک فوج نے پاک افغان بارڈر پر چمن کے قریب ’’انٹیلی جنس کی بنیاد پرآپریشن‘‘ کیا گیا جب کہ چمن میں ہی ’’کامبنگ آپریشن‘‘ بھی کیا گیا دونوں آپریشن کے نتیجے میں 8 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا
ذرائع کے مطابق گرفتارہونے والے افراد ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث تھے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں گولہ اور بارود سمیت دیسی ساختہ تیار بارودی سرنگیں ، دھماکہ خیز مواد ، راکٹ اور ڈیٹونیٹر بر آمد ہوئے ہیں۔