سندھ

اشتعال انگیزتقریرکیس؛ فاروق ستار پر فرد جرم عائد

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں اشتعال انگیز تقریر، قتل، بغاوت اور میڈیا ہاؤسز پر حملے کے مقدمات کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران فاروق ستار کے علاوہ عامر خان اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے فاروق ستارسمیت 60 ملزمان پردو مقدمات میں فرد جرم عائد کردی۔ فرد جرم کے مطابق مقدمے میں مفرور ایم کیو ایم کے بانی نے 22 اگست 2016 کو کراچی پریس کلب کے باہر اشتعال انگیزتقریر کی، ملزمان نے اس تقریرمیں سہولت کاری کی، تقریر میں ملکی سالمیت اور ملکی بغاوت کا اعلان کیا گیا، ایم کیو ایم کے بانی نے نجی ٹی وی چینلز کے دفاتر پر حملہ کرنے کا بھی کہا۔
عدالت نے ملزمان سے استفسار کیا کہ کیا آپ لوگوں نے یہ سنا جس پرکمرہ عدالت میں موجود تمام ملزمان نے بیک وقت صحتِ جرم سے انکار کیا، جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کچھ تو خدا کا خوف کریں اورسچ بولیں کیا ایسا کچھ نہیں کہا جس پر ملزمان نے ایک بار پھر دہرایا کہ ہم نے ایسا کچھ نہیں سنا۔

واضح رہے کہ 22 اگست سے قبل ایم کیو ایم کے بانی نے پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کے دوران ملک کے اداروں کے خلاف اشتعال انگیز باتیں کی تھیں جس پران سمیت کئی دیگر پارٹی رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close