مریم نواز، عمران خان اور بلاول بھٹو مستقبل میں کیا کرنے والے ہیں؟
اسلام آباد : بین الاقوامی شہرت یافتہ آسٹرولوجسٹ روزینہ جلال نے معروف پاکستانی سیاستدانوں کے مستقل کے حوالے سے پیشن گوئیاں کی ہیں جن میں وزیر اعظم نواز شریف،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری،ایم کیو ایم اور پاک سر زمین پارٹی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آسٹرولوجسٹ روزینہ جلال نے وزیر اعظم نواز شریف کے اقتدار کی مدت پوری کرنے کے بارے میں پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت مشکل ترین حالات سے دوچار ہیں۔وزیر اعظم نواز شریف کا برا وقت چل رہا ہے،پاناما لیکس نے ان کا نام خراب کر دیا ہے تاہم اس کے باوجود بھی وہ اپنی مد ت پوری کریں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی تیسری شادی سے متعلق پیشنگوئی کی ہے کہ تحریک انصاف گزرتے وقت کے ساتھ مضبوط پوزیشن میں آ جائےگی۔ تاہم پی ٹی آئی کا بہتر وقت اس سال کے آخر سے شروع ہو جائیگا۔عمران خان کی شادی کا 2017 تک کوئی امکان نظر نہیں آ رہا۔اس وقت انکا ستارہ زہرہ خراب چل رہا ہے ۔انکی سابقہ بیوی جماعما نے جتنا ٹائم عمران خان سے لیا ہے کوئی اور خاتون وہ مقام اور ٹائم نہیں لے سکتی جماعمااور عمران خان میں ذہنی آہنگی بہت زیادہ ہے،اس سال عمران خان کی صحت خراب نظر آ رہی ہے،تحریک انصاف کے کارکن بھی ان سے خائف نظر آتے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ بلاول کا سیاسی مستقبل بہتر نظر آ رہا ہے تاہم وہ وزیر اعظم نہیں بن سکتے ،پاکستان پیپلز پارٹی کافی دھڑوں میں تقسیم ہو چکی ہے۔کچھ پرانے چہرے پیپلز پارٹی کا ساتھ چھوڑ جائیں گے۔مریم نواز کے سیاسی کیرئیر کے حوالے سے کہا ہے کہ مریم نواز شریف کا سیاسی مستقبل کامیاب ہے مگر ان کے اپنے شوہر کے ساتھ تعلقات کامیاب دکھائی نہیں دیتے۔ایم کیو ایم اور پاک سر زمین پارٹی کا مستقبل کے بارے پیشن گوئی کی ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ 2018تک دباؤ میں رہے گی،الطاف حسین کی صحت کی خرابی کا الارم بجنا شروع ہو رہا ہے اور لیڈر شپ بھی تبدیل ہو گی،نئے چہرے قیادت سنبھالیں گے،پاک سر زمین پارٹی سازشوں کا شکار رہے گی