اسلام آباد
ہم بلوچستان کو اٹھانا چاہتے ہیں بلوچستان اٹھے گا تو پاکستان اٹھے گا،وزیر مملکت برائے داخلہ
وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ حکومت کا سودن کا منصوبہ یہ نہیں کہ ہم معرکہ ماردیں گے،ہم بلوچستان کو اٹھانا چاہتے ہیں بلوچستان اٹھے گا تو پاکستان اٹھے گا۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ ایک قرارداد یہ بھی پاس ہونی چاہیے کہ آج تک بلوچستان کودیا گیا پیساکدھرگیا،یہ بھی پوچھا جائے آج تک کوئی وزیر داخلہ بلوچستان میں ایران کی سرحد پر کیوں نہیں گیا ؟بلوچستان کوپیکیج دیے جاتے رہے وہ کہاں گئے؟
انھوں نے کہاکہ تفتان گیا تو بتایا جاتا ہے کہ آپ پہلے وزیر ہیں جو یہاں آئے،ایران کی حکومت زائرین کو ویزا ڈائریکٹ دیتی ہے،کوئی ریگولیشن نہیں ہے۔پورے بلوچستان میں ایک کلومیٹر ڈبل ٹریک روڈ نہیں ہے،میری درخواست ہو گی کہ میری ٹیم کو 30 نومبر کے بعد بلائیں۔