سندھ

صدر اور ایمپریس مارکیٹ کے اطراف تجاوزات کے خلاف آپریشن،دوکانداروں کا احتجاج

کورنگی نمبر ایک میں تجاوزات کےخلاف آپریشن کیا گیا ،آپریشن صدر اور ایمپریس مارکیٹ کے اطراف میں کیا گیا ۔آپریشن کے دوران دکانوں کے باہرقائم غیرقانونی شیڈزکوگرادیاگیا،آپریشن میں ضلعی انتظامیہ، کے ایم سی اور پولیس نے حصہ لیا۔
ایمپریس مارکیٹ کے دکانداروں نے تجاوزات ہٹانے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ہمیں سامان منتقل کرنے کا وقت دیا جائے،ا حتجاج کے باعث میونسپل کمشنرنے دکانوں کا سامان منتقل کرنے کی اجازت دے دی ۔

میونسپل کمشنر نے کہا کہ دیگر جگہوں پر تجاوزات کے خلاف کارروائی چل رہی ہے،سامان منتقلی کی مہلت صرف ایمپریس مارکیٹ سے متصل دکانداروں کو دی گئی ہے۔دکاندار ،دکانوں کی حدود سے باہر رکھا سامان بھی ہٹالیں،دکاندارتین گھنٹے میں سامان منتقل کرلیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close