فنڈز کے بغیرکوئی منصوبہ کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوسکتا، گورنر بلوچستان
ورنر ہاؤس كوئٹہ میں ڈسٹركٹ چیئرمین كوئٹہ حبیب الرحمان بازئی كی قیادت میں ایک وفد نے گورنر بلوچستان سے ملاقات کی۔
اس موقع پر گورنر نے كہا كہ بلدیاتی اداروں كی حقیقی خود مختاری اور بلدیاتی نمائندوں كو فوری اور عوامی ضروریات كے مطابق فنڈز كی فراہمی كے بغیر كوئی بھی منصوبہ كامیابی سے ہمكنار نہیں ہوسكتا، بلدیاتی نظام كو مضبوط اور مستحكم بنانے كیلئے مختلف اداروں كے درمیان مربوط اور مشتركہ حكمت عملی كا ہونا نہایت ضروری ہے كیوں كہ عوام كی ترقی میں عوام ہی كی شركت یقینی بنانے سے ایک خدمت گار نظام كو پروان چڑھایا جاسكتا ہے۔
ہمارے موجودہ وسائل میں بے تحاشہ مسائل كا حل نكالنا خاصا مشكل كام ہے، امان اللہ خان یاسین زئی . فوٹو ؛ ایکسپریس
ہمارے موجودہ وسائل میں بے تحاشہ مسائل كا حل نكالنا خاصا مشكل كام ہے، امان اللہ خان یاسین زئی . فوٹو ؛ ایکسپریس
کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے كہا ہے كہ فنڈز کے بغیرکوئی منصوبہ کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوسکتا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر ہاؤس كوئٹہ میں ڈسٹركٹ چیئرمین كوئٹہ حبیب الرحمان بازئی كی قیادت میں ایک وفد نے گورنر بلوچستان سے ملاقات کی۔
اس موقع پر گورنر نے كہا كہ بلدیاتی اداروں كی حقیقی خود مختاری اور بلدیاتی نمائندوں كو فوری اور عوامی ضروریات كے مطابق فنڈز كی فراہمی كے بغیر كوئی بھی منصوبہ كامیابی سے ہمكنار نہیں ہوسكتا، بلدیاتی نظام كو مضبوط اور مستحكم بنانے كیلئے مختلف اداروں كے درمیان مربوط اور مشتركہ حكمت عملی كا ہونا نہایت ضروری ہے كیوں كہ عوام كی ترقی میں عوام ہی كی شركت یقینی بنانے سے ایک خدمت گار نظام كو پروان چڑھایا جاسكتا ہے۔
امان اللہ خان یاسین زئی نے كہا ہے كہ ہمارے موجودہ وسائل میں بے تحاشہ مسائل كا حل نكالنا خاصا مشكل كام ہے، بلدیاتی نظام كو مؤثر اور مستحكم بنانے سے ہی ہم آسانی سے درپیش مشكلات پر قابو پاسكتے ہیں، كوئٹہ كے اطراف كے علاقوں میں مناسب منصوبہ بندی نہ ہونے كی وجہ سے ان كے مسائل و مشكلات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور مجھے كوئٹہ شہر اور بالخصوص اسی كے مضافات میں رہنے والوں كی مشكلات كا خوب ادراک ہے۔
بلدیاتی اداروں كے منتخب نمائندوں كو مخاطب كرتے ہوئے گورنر بلوچستان نے كہا كہ كوئٹہ كے اطراف والے علاقوں اور كچی آبادیوں میں رہنے والے لوگوں كے مسائل ومشكلات كا تفصیلی جائز لیا جائے، ان كی مشكلات كی صحیح نشاندہی كی جائے اور نئے ترقیاتی منصوبوں كے لئے ایسی قابل عمل تجاویز سفارشات پیش كی جائیں تاكہ بغیر كسی ركاوٹ كے عملدرآمد ممكن ہوسكے، انتخاب كے دوران عوام سے كیے گئے اعتماد اور بھروسہ پر پورے اتریں، بدنیتی اور تعصب سے بالا تر ہوكر اپنے اپنے علاقے كے عوام كی خدمت اور رہنمائی كریں۔