تعلیم و ٹیکنالوجی

خلائی مخلوق کی کوئی حقیقت ہے بھی یا نہیں؟ پراسرار مادے نے نئی بحث چھیڑ دی

خلائی مخلوق کی کوئی حقیقت ہے بھی یا نہیں؟ یہ بحث اُس وقت تک چلتی رہے گی جب تک کوئی خلائی مخلوق حقیقت میں ہاتھ نہ آجائے۔ پچھلے سال ہمارے نظام شمسی سے ایک پراسرار مادے کا گزر ہوا تھا جس کے بارے میں اب ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہرینِ فلکیات کہہ رہے ہیں کہ وہ ممکنہ طور پر کسی غیرمرئی مخلوق کا خلائی جہاز ہو سکتا ہے جو زمین کے بارے میں تفتیش کرنے آیا تھا لیکن دیگر ماہرین اس رائے سے متفق نظر نہیں آتے۔

یہ پراسرار سیارچہ اکتوبر2017 میں امریکی ریاست ہوائی میں نصب ٹیلی اسکوپ کی مدد سے دریافت ہوا۔ تب سے دنیا بھر کے سائنسدان اس کی غیر معمولی وضع اور نقطہ آغاز کو سمجھنے میں ناکام رہے ہیں۔

پچھلے سال ہمارے نظام شمسی سے ایک پراسرار مادے کا گزر ہوا تھا جس کے بارے میں اب ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہرینِ کا کہنا ہے کہ وہ ممکنہ طور پر کسی غیرمرئی مخلوق کا خلائی جہاز ہو سکتا ہے جو زمین کے بارے میں تفتیش کرنے آیا تھا— فوٹو: بشکریہ کوسموس میگزین

پہلے اسے دُم دار ستارہ کہا گیا، پھر سیارچہ قرار دیا گیا لیکن وہ پراسرار شے ان دونوں میں سے کسی بھی تعریف پر پوری نہ اتری تو اسے اپنی قسم کا پہلا بین الفلکی مادہ قرار دیا گیا۔

اب ہاروڑد اسمتھ سونیئن سینٹر فار ایسٹرو فزکس کی جانب سے یہ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ لمبا اور گہرا سرخ رنگ کا مادہ ایک مکمل آپریشنل خلائی جہاز ہو سکتا ہے جسے کسی غیر انسانی تہذیب نے زمین کے بارے میں معلومات لینے بھیجا ہو۔

سائنسدانوں نے یہ رائے مادے کی حد سے زیادہ رفتار کی بنیاد پر قائم کی ہے جو ایک لاکھ چھیانوے ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہمارے نظام شمسی سے گزرا۔ تاہم انہیں سائندانوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ پراسرار مادہ تکنیکی طور پر کسی انتہائی جدید مشین کا ٹوٹا ہوا حصہ بھی ہو سکتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close