سندھ
اگلی حکومت پھر ہماری ہے، آصف زرداری کا دعویٰ
خیرپور: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا ہے کہ اگلی حکومت پھر ہماری ہے۔ تفصیلات کے مطابق اندرون سندھ کے ضلع خیرپور میں عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران چیئرمین آصف زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا ہے، کچھ عناصر ہمارے اور عوام کے درمیان دوریاں پیدا کرنا چاہتے ہیں، لیکن ہم عوام سے دور نہیں رہ سکتے، آپ نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا، لیکن کچھ دوریاں ہوگئی تھیں، چاہتا ہوں کہ آپ سے محبت کا رشتہ قائم رہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کا مشن عوام کی خدمت تھا، میری زندگی کامقصد بے نظیر بھٹو کا مشن آگے بڑھانا ہے، ہم خدمت کرتے رہیں گے اور اگلی حکومت پھر ہماری ہے۔