دنیا

ڈونلڈ ٹرمپ کادماغی توازن درست نہیں

امریکی ریاست نیواڈا کے شہر رینو میں انتخابی مہم کےدوران ہیلری کلنٹن نے ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نسلی امتیاز میں اپنا ثانی نہیں رکھتے،وہ اقدار جو امریکا کو ایک عظیم ملک بناتے ہیں ٹرمپ ان کو یکسر نظر انداز کرتے ہیں جو ملک کے لیے خطرناک ثابت ہوگا.

ان کا کہنا تھا کہ ریپبلکن صدارتی امیدوار نفرت پر مبنی تحریک چلانے کی کوشش کررہے ہیں.

دوسری جانب امریکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئےڈونلڈ ٹرمپ نے ہیلری کلنٹن کی تنقید پر ردعمل میں کہا کہ ہیلری تیسرے درجے کی سیاست دان ہیں،جو صرف باتیں بناتی ہیں.

ان کا کہنا تھا کہ انتخابی مہم صرف محبت پر مبنی ہے اور وہ ملک کو مضبوط دیکھنے کے خواہشمند ہیں

واضح رہے کہ اس سے قبل ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی صدر اور ہیلری کلنٹن داعش کے بانی ہیں..

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close