اسلام آباد

صوبے پولیومہم کے خلاف مہم تیز کریں ،وزیر اعظم کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے پولیو کے خاتمے کو قومی فرض قرار دیتے ہوئے صوبوں کو اس موذی مرض کے خلاف مہم تیز کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کا اجلاس ہوا،اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان، گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان، وزیر صحت عامر محمود کیانی، صوبائی چیف سیکریٹریز اور دیگر حکام شریک ہوئے۔اجلاس کے دوران شرکاءکو ملک میں پولیو کے خاتمے کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور وزراءاعلیٰ نے صوبوں میں پولیو کی روک تھام کے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے صوبوں کو پولیو کے خلاف مہم کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وفاق صوبوں کو ہر ممکن سہولیات اور مدد فراہم کرے گا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پولیو کا خاتمہ قومی فرض ہے، ہمیں اپنے بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے بچانا ہے اور اس حوالے سے عوام میں آگاہی کے لیے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے عالمی اداروں کی مدد اور تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان دنیا کے ا±ن تین ممالک میں شامل ہے، جہاں سے پولیو جیسے موذی مرض کا مکمل خاتمہ نہیں ہوسکا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close