اسلام آباد
100 روزہ حکومتی پلان پرعملدرآمد؛ وزیراعظم نے وزرا سے رپورٹ طلب کرلی
وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراء سے 100 روزہ پلان سے متعلق رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ 100 روزہ پلان کے دوران کتنے اہداف حاصل ہوئے، اس کی مکمل رپورٹ بنا کردی جائے، کفایت شعاری مہم پرعمل درآمد سے متعلق بھی آگاہ کیا جائے اورعوام کوریلیف فراہمی سے متعلق اقدامات سے بھی آگاہ کیا جائے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 100 روزہ پلان میں حکومتی کارکردگی قوم کے سامنے لائیں گے۔