Featuredاسلام آباد
وزیراعظم عمران خان کا کرپشن کے خلاف ویڈیو پیغام مؤخر
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا آج قوم کے لیے جاری ہونے والا ویڈیو بیان مؤخر کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا ریکارڈ شدہ پیغام آج رات نشر کیا جانا تھا تاہم اس حوالے سے وزیراعظم کے ترجمان یا سرکاری سطح پر کچھ نہیں بتایا گیا تھا۔
ذائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے اپنے ویڈیو بیان میں قوم سے ملک میں جاری کرپشن کے خلاف مہم سے متعلق امور پر بات کرنی تھی لیکن اب وزیراعظم کا قوم کے لیے ویڈیو بیان مؤخر کر دیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کرپشن کے خلاف ویڈیو بیان مؤخر کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کرپشن سے متعلق گزشتہ روز عوام کو اہم پیغام دینے کا اعلان کا اعلان کیا تھا۔