اسلام آباد
افغان مہاجرین کی واپسی کاعمل تیزی سے جاری ہے
ہفتہ کو یو این ایچ سی آر کے ترجمان نے بتایا ملک بھر میں قیام پذیر افغان مہاجرین پشاور کے علاقہ چمکنی اور کوئٹہ کے علاقہ بلیلی میں واقع مراکز سے رابطہ کر کے واپسی کیلئے مقررہ تاریخ حاصل کر رہے ہیں، واپس جانے والے خاندانوں کے افراد کی جدید آئریس ٹیسٹ سے آنکھوں کی تصدیق کی جاتی ہے کہیں یہ لوگ اس سے قبل امداد لے کر افغانستان گئے اور پھر واپس تو نہیں آگئے ۔
یہ مہاجرین پاکستان سے انخلا کے بعد افغانستان میں یو این ایچ سی آر کے مراکز قند ھار ، کابل اور جلال آباد میں وی آر اے فارم جمع کرتے ہیں اور سات دن کے اندر فی فرد 400 امریکی ڈالر حاصل کر سکتے ہیں۔