ایکنک نے پشاور میٹرو سمیت 112 ارب کے منصوبوں کی منظوری دیدی
اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی نے پشاورمیٹرو بس اور بجلی کے تین بڑے منصوبوں سمیت 112ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی۔ قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی(ایکنک)نے پشاورمیٹرو بس پراجیکٹ کے لیے 66.44ارب کی نظرثانی شدہ لاگت اور 96 ارب 82کروڑ82 لاکھ کے بجلی کے تین بڑے منصوبوں سمیت 112ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی۔
پشاور میٹرو بس منصوبے کی نظر ثانی شدہ لاگت کیساتھ ساتھ تکمیل کے لیے ڈیڈ لائن میں بھی جون2019 تک توسیع کردی گئی جبکہ ٹینگر ہائیڈرو پاور کو دیا میر بھاشا ڈیم پراجیکٹ میں شامل کر کے 479.69 ارب کی نظر ثانی شدہ لاگت کی وزارت آبی وسائل کی تجویز بھی منظور کرلی۔
اجلاس وزیر خزانہ اسدعمر کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں جن تین بڑے منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ ان میں سْکی کناری کوہالہ اورمہل ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے بجلی ترسیل کیلئے 79ارب 92کروڑ 93لاکھ کا منصوبہ، 12 ارب84 کروڑ81 لاکھ 10 ہزار کے سندھ سولر انرجی پراجیکٹ اور چارارب 5کروڑ 3لاکھ 64ہزار روپے درگئی ہائڈروالیکٹرک پاور اسٹیشن کی بحالی کا منصوبہ، سولہ ارب پینتالیس کروڑ چونتیس لاکھ روپے مالیت کا بلوچستان واٹر ریسورس ڈویلپمنٹ پراجیکٹ شامل۔