سندھ
فوجی بن کر ساٹھ لڑکیوں سے لاکھوں روپے بٹورنے والا ٹھگ گرفتار
کراچی : ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے فوج کا جعلی کیپٹن افسر کا روپ دھار کر ساٹھ سے زائد لڑکیوں سے لاکھوں روپے بٹورنے والے 25سالہ جنریٹر آپریٹر کو گرفتار کرکے سیکڑوں لڑکیوں کی تصاویر اور موبائل فون برآمد کرلئے ہیں، مقامی عدالت نے ملزم کو تین دن کے ریمانڈ پر ایف آئی کے حوالے کردیا ہے.
ڈپٹی ڈاریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل عبدالغفار کے مطابق ایف آئی اے کو ایک لڑکی نےرابطہ کرکے بتایا کہ وہ خود کشی کررہی ہے مگر میرے مرنے کے بعد اس شخص کو مت چھوڑئے گا جس نے میری زندگی برباد کردی ہے اطلاع ملتے ہی انسپکٹر صدف اعظم نے لڑکی سے رابطہ کیا اور اس سے مدد کرنے کو کہا جس پر لڑکی تفصیلات بتائیں نشاندہی پر لڑکی کو تحفظ دیا گیا اور سب انسپکٹر عمران ، سب انسپیکٹر سہیل اور اے ایس آئی عباس پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر24گھنٹے نگرانی کی گئی اسی دوران قانون نافذ کرنے والے ادارے سے رابطہ کیا گیا جس کے بعد ملزم ساجد کو گھیر کر کلفٹن تین تلوار کے قریب واقع گیسٹ ہاؤس کے پاس سے گرفتارکرلیا، ملزم کے موبائل فون سےکراچی کے مختلف علاقوں کی رہائشی 60لڑکیوں کی عریاں تصاویر اور پتے حاصل کرلئے تاہم ملزم کا شکار ہونے والی لڑکیوں نے کہا کہ وہ تفصیلات تو بتا سکتی ہیں مگر مقدمہ میں مدعی نہیں بننا چاہتی تاکہ بدنامی نہ ہو۔