Featuredاسلام آباد
صدر مملکت عارف علوی اضافی پروٹوکول پر برہم ،ایئر پورٹ سے باہر آنے سے انکار کر دیا
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ایک روزہ دورے پر لاہورایئرپورٹ پہچے تو گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے ان کا استقبال کیا ۔تاہم صدر مملکت پروٹوکول کے لیے لگنے والی اضافی سیکیورٹی پر برہم ہو گئے
تفصیلات کے مطابق عارف علوی نے ایئر پورٹ سے باہر آنے سے انکار کر دیا جس کے بعد ضروری سیکیورٹی کیلئے پانچ گاڑیوں کے علاوہ 27 گاڑیوں کو واپس بھیج دیا گیا ۔صدرمملکت عارف علوی نے گورنر ہاو¿س پہنچنے پر گورنرپنجاب چوہدری سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں سیاسی امور ،انتظامی معاملات ،وفاق اورپنجاب کے معاملات پربات چیت ہوئی ۔گورنرپنجاب اوروزیراعلیٰ نے صدرمملکت کوعوامی منصوبوں سے بھی آگاہ کیا ۔