تجارت
صنعتی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری ،بجلی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے ملک بھر میں صنعتی صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں کمی کی بڑی خوشخبر ی سنا دی ہے ۔ترجمان وزارت پانی و بجلی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں صنعتوں کے لیے بجلی فی یونٹ 3روپے سستی کر دی ہے ۔انہوں نے بتا یا کہ بجلی کی قیمتوں میں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی ہدایت پر کمی کی گئی ہے جس کا اطلاق یکم جنوری سے کیا گیا ہے ۔