اسلام آباد

ایوان کی ضابطہ اخلاق کمیٹی بنا دیں،اس کی نوبت پھر نہیں آنے دیں گے،علی محمد خان

وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ حکومت قربان کردوں گا کابینہ میں کرپٹ شخص کو نہیں چھوڑوں گا۔انہوں نے کہا کہ ایوان کی ضابطہ اخلاق کمیٹی بنا دیں،اس کی نوبت پھر نہیں آنے دیں گے۔
وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے رضاربانی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینیٹ صاحب کے کنڈکٹ پر کابینہ میں کوئی بات نہیں ہوئی۔وزیر مملکت نے کہاکہ اپوزیشن کے پاس یہ فورم ہے بات کرنے کا، ہم سنیں گے اور جواب دیں گے، کوئی پارلیمنٹ میں دراڑ نہیں ڈال سکتا، ہم دشمنوں میں دراڑ ڈالیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جنہوں نے ایوانوں کودھمکی دی، دیکھیں تو وہ لوگ آج کہاں ہیں، ایوان اپنی جگہ رہیں گے، وہ لوگ نہیں رہیں گے۔علی محمد خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اورا?پ سیاسی تحریک کی پیداوار ہیں، ہم ناتجربہ کار ہیں، لیکن کٹی پتنگ نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close