سندھ

پی آئی اے افسران کے دوران ڈیوٹی ٹی وی دیکھنے پر پابندی عائد

پی آئی اے کے نئے جرمن سی ای او نے انوکھا فیصلہ جاری کرتے ہوئے تمام ڈائریکٹرز سمیت اعلیٰ افسران کے دوران ڈیوٹی ٹی وی دیکھنے پر پابندی عائد کردی۔ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی

یہ فیصلہ ان شکایتوں کے بعد کیا گیا ہے جن کے مطابق افسران پر الزام ہے کہ وہ ٹی وی دیکھتے ہوئے فرائض سے غفلت برتتے ہیں۔

سی ای او کی جانب سے جاری کیا جانے والا فیصلہ جی ایم پبلک ریلیشن پر بھی لاگو کردیا گیا ہے جس کا کام ہی ٹی وی دیکھنا ہے۔ جی ایم پبلک ریلیشن ٹی وی دیکھ کر پی آئی اے کے حوالے سے چلنے والی خبروں سے آگاہ رہتا ہے۔ علاوہ ازیں پی آئی اے کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کرنے کے لیے بھی ٹی وی دیکھنا ضروری ہے۔

سی ای او نے فیصلہ جاری کرتے ہوئے تمام افسران کے کمروں سے ٹی وی ہٹانے کی ہدایت بھی کردی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close