پنجاب

چیف جسٹس پاکستان نے پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن بورڈتحلیل کردیا

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن بورڈتحلیل کردیا،چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ 2 ہفتے میں نیابورڈتشکیل دیاجائے،پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن کابورڈآزاداورغیرجانبدارہوناچاہئے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے بورڈآف ہیلتھ کیئرکمیشن ارکان کے تقررسے متعلق کیس کی سماعت کی ،صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد عدالت میں پیش ہوئیں،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کہاں ہے حسین نقی جس کی وجہ سے جسٹس(ر)عامررضانے استعفیٰ دیا،حسین نقی کی کمرہ عدالت میں اونچی آواز میں کہا کہ آرہاہوں میں،چیف جسٹس اونچی آوازمیں بات کرنے پرحسین نقی پربرہم ہو گئے جس پر حسین نقی نے عدالت سے معافی مانگ لی۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ ہیں کیا؟حسین نقی نے کہا کہ میں اسلامیہ کالج یونین کاسیکرٹری رہاہوں،اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ توپھرچھوڑیں بورڈجاکریونین چلائیں۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ یہ ادارہ ریگولیٹر ہے مگروہاں پر پر سیاست ہو رہی ہے ،چیف جسٹس نے ڈاکٹر یاسمین سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ سے بڑی امیدیں وابستہ تھیں ،آپ نے بورڈ میں کیسے لوگ شامل کر رکھے ہیں ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر ہی نیا بنچ بنایاگیا ،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ہم پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن بورڈتحلیل کر رہے ہیں،2 ہفتے میں نیابورڈتشکیل دیاجائے،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن کابورڈآزاداورغیرجانبدارہوناچاہئے،بہترین شہرت کے حامل افراد کو بھرتی کرکے نیا بنچ بنایا جائے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close