انٹرٹینمنٹ

نصیر الدین شاہ”ایدھی“ بنیں گے

لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلمساز حامد سلمان کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی کی انسان دوست شخصیت کے ذریعے امن، محبت، انسانیت، بھائی چارے کے فروغ اور عالمی سطح پر پاکستان کا معیار بہتر کرنے کیلئے فلم بنائی جا رہی ہے جس کا نام آئی ایم ایدھی ہوگا۔

فلم میں ایدھی کے کردار میں نصیر الدین شاہ کو کاسٹ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا اب پاکستان کی فلم انڈسٹری کو مار دھاڑ والی فلموں کے بجائے اچھی اور معیاری فلموں کی ضرورت ہے۔ اس کیلئے نوجوان نسل کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں یہ فلم اپنی مدد آپ کے تحت بنا رہا ہوں۔ اس میں حکومت کی کوئی سرپرستی حاصل نہیں ہے۔ فلم کی انکم کا 10 فیصد حصہ ایدھی فاو¿نڈیشن کو دیا جائیگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close