دنیا
کربلا میں شادی کی تقریب پر خود کش حملہ،15افراد ہلاک
عراق کے شہر کربلا کے مغربی علاقے عین التمر میں شادی کی تقریب پر ایک خود کش بمبار سمیت داعش کے5دہشت گردوں نے حملہ کردیا.پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے مشین گنوں سے فائرنگ کی اور تقریب کے شرکاء پر دستی بم بھی پھینکے،جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے، تاہم سیکیورٹی فورسز نے تمام حملہ آوروں کو ہلاک کردیا.یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ترکی کے شہر غازی عنتاب میں بھی ایک شادی کی تقریب کے قریب ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں کم ازکم50 افراد جاں بحق اور 94 زخمی ہوگئے تھے.