Featuredاسلام آباد

عمران خان یوٹرن والے بیان پر بھی یوٹرن لیں گے: خواجہ آصف

اسلام آباد: سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہےکہ عمران خان یوٹرن والے بیان پر بھی یوٹرن لیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز کالم نویسوں سے ملاقات میں بیان دیا کہ حالات کے مطابق جو یوٹرن نہ لے وہ لیڈر ہی نہیں اور جو یو ٹرن لینا نہیں جانتا اس سے بڑا بے وقوف لیڈر نہیں ہوتا، ہٹلر اور نپولین یوٹرن نہ لے کر نقصان میں گئے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے وزیراعظم کے بیان پر ٹوئٹر کےذریعے رد عمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان یوٹرن والے بیان پر بھی یوٹرن لیں گے، عمران خان کے یوٹرن کا انتظار فرمائیں زیادہ دیر نہیں لگے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close