بلوچستان میں بھارت کے حق میں مظاہرے
بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں مودی کے بیانات کے بعد مودی اور براہمداغ بگٹی وغیرہ کے حق میں مظاہرے کیے جارہے ہیں لیکن اب انکشاف ہواہے کہ شیئرکی گئی تصاویر جعلی اور فوٹوشاپ ہیں ۔
مذکورہ تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئرہوئیں لیکن بھارتی دوستوں نے ان تصاویر پر سوال اٹھانا شروع کردیا
ڈیجیٹل ہیڈعالیہ چغتائی سے بات کی جنہوں نے تصاویر کاجائزہ لینے اور فارنزک شواہدکے بعد اس کے جعلی ہونے کی تصدیق کردی اور فارنزک شواہد کیساتھ دونوں تصاویر پیش کردیں۔
فوٹو شاپ کرنیوالے ’اناڑی‘ بھی اب چونکہ’کھلاڑی‘ بن چکے ہیں تو اب کسی بھی تصویر کوشیئریالائیک کرنے سے پہلے اس کی حقیقت سمجھ لینی چاہیے ، تصویر کا فارنزک جائزہ لینے سے اس تصویر کی حقیقت سامنے آگئی، اس تصویر میں جھنڈے دیکھیں تو واضح ہوتاہے کہ تصویر کے بیک گراﺅنڈ اور جھنڈوں کے رنگ میں فرق ہے ، کلر ٹمپریچر میں سب واضح ہوگیا، یعنی تصویر اصل ہے لیکن اس کے اوپر جھنڈے اور بورڈز یعنی نئی لیئرز شامل کی گئی ہیں ، وہ اصل تصویر میں نہیں تھے لیکن فوٹوشاپ کرکے تصویر تیار کی گئی جو سوشل میڈیا پرشیئرکردی گئی