سندھ

مسلم لیگ نون کی یہ ناکامی ہے کہ وہ نیب قوانین میں ترمیم نہیں کرسکی، محمد زبیر

کراچی: پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ ہمارا شروع دن سے یہ اصولی موقف ہے کہ چیئرمین پبلک اکانٹس کمیٹی اپوزیشن سے ہی ہونا چاہیئے، اگر حکومت نے شہباز شریف کو چیئرمین نہ بنایا تو حکومت کے لئے دوسری کمیٹیاں بنانا مشکل ہوگا۔ خصوصی بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ہمیشہ پچھلے دس سال کے احوال ہی بتاتی ہے، مگر آمر مشرف کی حکومت کے بارے میں کبھی کوئی بات نہیں کرتی، مشکل سے جمہوریت واپس آئی ہے، جس قسم کی سیاست ہم کرتے رہے ہیں وہ اچھی نہیں۔

محمد زبیر نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت چیئرمین پبلک اکاونٹس سے متعلق اپنا موقف واضح کرے، ان کا اصولی مقصد صرف یہ ہے کہ شہباز شریف کو چیئرمین نہیں بنانا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی تب سے یہ راگ الاپ رہی تھی جب شہباز شریف گرفتار بھی نہیں ہوئے تھے، سپریم کورٹ سمیت پورے پاکستان میں ایک موقف ہے کہ نیب جب سے وجود میں آیا ہے کوئی بھی اس سے مطمئن نہیں، مسلم لیگ نون کی یہ ناکامی ہے کہ وہ نیب قوانین میں ترمیم نہیں کرسکی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close