Featuredدنیا

شام میں امریکی فضائی حملے میں 17 بچے اور 12 خواتین سمیت 40 افراد جاں بحق

دمشق: شام کے مشرقی علاقے میں امریکی فضائیہ کے حملے میں بچوں اور خواتین سمیت 40 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مشرقی شام میں امریکی فضائیہ نے بمباری کی جس کے نتیجے میں 17 بچے، 12 خواتین سمیت 40 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

شامی حالات کے مبصر گروپ سیرین آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے فضائی حملے میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ امریکی فضائی حملہ مشرقی شامی صوبے دیرالزور کے نواحی گاؤں حجین پر کیا گیا۔ تاہم ہلاک ہونے والوں کے عسکریت پسند ہونے کے شواہد نہیں ملے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close