تعلیم و ٹیکنالوجی

انسٹاگرام نے جعلی فالوورز، لائکس اور کمنٹس کا صفایا کرنے کا آغاز کردیا

انسٹا گرام نے بعض اکاؤنٹس کو حقیقت سے زیادہ مقبول دکھانے کے لیے ایپلکیشن کی مدد سے کیے گئے جعلی کمنٹس، جھوٹے لائیکس اور خیالی فالورز کی چھٹی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق انسٹاگرام نے یہ قدم فیس بک کی کوششوں کے باعث اٹھایا جس کا مقصد عوام کو سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر بھروسہ دلانا ہے۔

انسٹاگرام کی جانب سے اس حوالے سے کی گئی ایک بلاگ پوسٹ میں لکھا گیا کہ ’حال ہی میں ہم نے دیکھا کہ کافی اکاؤنٹس مصنوعی طور پر اپنے فالوورز میں اضافہ کرنے کے لیے تھرڈ پارٹی ایپلکیشن کا سہارا لے رہے ہیں‘۔

چناچہ آج سے ہم اکاؤنٹس سے جعلی لائکس، کمنٹس اور فالوورز کا خاتمہ کرنے کا آغاز کررہے ہیں جو تھرڈ پارٹی ایپلکیشن استعمال کر کے حاصل کیے گئے۔

اس کے لیے انسٹاگرام ایک خودکار سافٹ ویئر کا ستعمال کررہا ہے جو ایسے اکاؤنٹس کی نشاندہی کرے گا جو اس طرح کی ایپس استعمال کررہے ہیں اور شرائط و ضوابط کے خلاف مصنوعی طریقہ کار استعمال کررہے ہیں۔

انسٹاگرام کا کہنا ہے کہ ان کی جانب سے صارفین کو لائکس، فالوورز اور کمنٹس کے خاتمےکے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

تاہم جو لوگ بغیر جانے بوجھے اس طرح کی ایپلکیشن سے منسلک ہیں انہیں صرف اپنا پاسورڈ تبدیل کرنےکی ضرورت ہے اور جو لوگ ان تھرڈ پارٹی ایپلکیشن کا استعمال کررہے ہیں وہ متاثر ہوسکتے ہیں تاہم انسٹاگرام نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کس طرح متاثر ہوسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ یہ اعلان فیس بک کی جانب سے جھوٹی خبروں اور ہیرا پھیری کو روکنے کی کوششوں کی روک تھام پر اٹھنے والے تحفظات کے سبب سامنے آیا۔

دوسری جانب فیس بک کو نیویارک ٹائمز کی تحقیقات کے نتیجے میں یہ بات سامنے آنے پر تنقید کا سامنا ہے کہ ادارے نے روسی مداخلت میں اضافے کے حوالے سے انتباہات کو نظر انداز کردیا تھا۔

ادھے سماجی رابطے کے ایک اور مقبولِ عام پلیٹ فارم ٹوئٹر نے بھی جعلی اکاؤنٹس کو فارغ کرنے کے لیے اسی قسم کے اقدامات کیے جس کے باعث کئی لوگوں کے فالوورز میں کمی واقع ہوئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close