سندھ
کراچی، ہزاروں دکانیں مسمار کرنے کے باوجود مطلوبہ نتائج سامنے نہ آسکے، ٹریفک جام کا مسئلہ برقرار
کراچی: اعلیٰ عدلیہ کے حکم پر شہر قائد میں تجاوزات کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ ہزاروں دکانیں مسمار کرنے کے باوجود مطلوبہ نتائج سامنے نہ آسکے، فٹ پاتھ تو دور سڑکیں بھی کلیئر نہ ہو سکیں، دیگر اضلاع میں بھی کارروائی سے پہلے تشہری مہم چلائی گئی جس پر دنداروں نے خود ہی ایکشن شروع کر دیا لیکن فٹ پاتھ اور سڑکوں پر پارکنگ مافیا کا راج ختم نہ ہوسکا اور ٹریفک جام کا مسئلہ جوں کا توں ہے۔ حکام نے بتایا کہ صدر سے شروع ہونے والے آپریشن کا دائر کار بڑھا دیا ہے، جلد شہر بھر سے تجاوزات کا خاتمہ کردیا جائے گا، شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے ساتھ ساتھ مستقل بنیادوں پر اس کے انسداد کیلئے اقدمات ناگزیر ہیں۔