خیبر پختونخواہ

خیبر پختونخوا کابینہ نے احتساب کمیشن ختم کرنیکی منظوری دیدی

پشاور: خیبر پختونخوا کابینہ نے احتساب کمیشن ختم کرنے کی منظوری دیتے ہوئے کمیشن کے مستقل ملازمین کو ایڈجسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کابینہ نے احتساب کمیشن ختم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ کابینہ نے کمیشن کے کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کرنے اور مستقل کو ایڈجسٹ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ خیبر پختونخوا کابینہ نے احتساب کمیشن کے اثاثہ جات اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے حوالے کرنے کی منظوری دی ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ ماہ خیبر پختونخوا حکومت نے کابینہ اجلاس میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم اور احتساب کمیشن کو ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیب اور اینٹی کرپشن کے ہوتے ہوئے زیادہ اخراجات نہیں کرسکتے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close