سندھ

سندھ کے عوام مسلم لیگ (ن) کی آئندہ مرکزی حکومت بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے، علی اکبر گجر

کراچی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق ڈویژنل صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت کے خاتمے کے خلائی قوتوں کے فیصلے کو عوام نے قبول نہیں کیا، پاکستان مسلم لیگ (ن) آج بھی ملک کی سب سے بری سیاسی قوت ہے اور قوم متفقہ طور پر میاں نواز شریف کو ہی اپنا رہنما سمجھتی ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) مشکل حالات کے باوجود اپنے قائد نواز شریف کی قیادت میں متحد اور پہلے سے زیادہ مضبوط ہوچکی ہے۔ احسن اقبال کے ہمراہ دورہ حیدرآباد کیلئے روانگی کے وقت پارٹی رہنماؤں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق ڈویژنل صدر علی اکبر گجر نے کہا کہ سندھ کے عوام مسلم لیگ (ن) کی آئندہ مرکزی حکومت بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی قیادت میں پاکستان کی جمہوریت اور عوام کے ووٹ کی حرمت بحال کروائیں گے، حالات بتا رہے ہیں کہ مسلط کردہ حکمران فرار کے راستے تلاش کر رہے ہیں، بہت ممکن ہے کہ ملک میں قبل از وقت انتخابات بھی ناگزیر ہوجائیں، تاہم پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کسی طور جمہوری نظام کو ڈی ریل کرنے کی کسی بھی کوشش کو جمہوری نظام کے لئے مناسب نہیں سمجھتی۔

علی اکبر گجر نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکن کسی بھی متوقع صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں اور پہلے سے زیادہ طاقت کے ساتھ دوبارہ اقتدار تک پہنچیں گے۔ علی اکبر گجر نے کہا کہ سندھ کے عوام کے جوش و جذبے نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو صوبے میں نئے قوت بخشی ہے، چوہدری احسن اقبال کے بعد بہت جلد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دیگر مرکزی قائدین بھی سندھ سمیت ملک بھر کے تنظیمی دورے کریں گے اور ڈوبتی حکومت کے بعد کی صورتحال کے لئے میاں محمد نواز شریف کے لائحہ عمل سے قوم کو آگاہ کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close