دنیا

چینی قونصلیٹ پر حملہ، چینی وزات خارجہ کا بیان سامنے آگیا

چینی قونصلیٹ پر حملہ سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیاہے جس پر چینی وزارت خارجہ نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ قونصلیٹ کا تمام سٹاف محفوظ ہے ۔

جی ٹی وی جیونیوز کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں چینی قونصلیٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہیں تاہم سفارتخانے کے تمام سٹاف حملے میں محفوظ رہا ۔ چینی وزارت خارجہ کا کہناتھا کہ حملہ آور قونصلیٹ کمپاﺅنڈ میں داخل ہونے میں کامیاب نہیں ہو سکے اور سیکیورٹی فورسز نے انہیں ہلاک کر دیا ہے ۔چینی قونصلیٹ پر حملے کے دوران دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے ہیں جن کی شناخت اے ایس آئی اشرف داود اور پولیس کانسٹیبل عامر کے نام سے ہوئی ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close