دنیا
فلسطینی صدر کا دورہ پاکستان آئندہ ماہ متوقع
فلسطین کے صدر اپنے دورہ پاکستان میں جہاں پاکستانی قیادت سے مسئلہ فلسطین اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر مذاکرات کرینگے وہاں وہ پاکستان میں فلسطین کے سفارت خانہ کی نئی عمارت کا افتتاح کرینگے۔ پاکستان اور فلسطین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام سے اب تک اسلام آباد میں فلسطین کا سفارت خانہ کرایہ کی عمارتوں میں کام کرتا آ رہا ہے ،اب پاکستان کے ڈپلومیٹک انکلیو میں چار کنال پر فلسطین کے سفارت خانہ کی عمارت تیار کر لی گئی ہے۔ فلسطینی سفارتخانہ کی عمارت کے لئے حکومت پاکستان نے 10 ملین ڈالر کی رقم کا عطیہ دیا تھا۔ فلسطین کا نیا سفارت خانہ متحدہ عرب امارات کے سفارت خانہ کے قریب تعمیر کیا گیا ہے۔