سندھ

اے پی این ایس زاہد ملک کے انتقال پراظہار افسوس

جناب زاہد ملک وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات کے جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے سے ریٹائر ہوئے انہوں نے 1960ءمیں ماس کمیونیکیشن میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی اور سول سروس میں اپنے وسیع تجربے کی بناءپر 1978ءمیں اپنااشاعتی ادارہ شروع کیا وہ درجنوں کتابوں اور سینکڑوں مضامین کے مصنف بھی تھے ۔میڈیا سے متعلق امور پر انہیں اتھارٹی کا درجہ حاصل تھا انہوں نے صحافت اور ذرائع ابلاغ سے متعلق بے شمار قومی اور بین الاقوامی کانفرنسوں میں شرکت کی ۔

آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے عہدیداران اور ایگزیکٹوکمیٹی کے تمام اراکین نے ان کے انتقال پر سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہارکیا اور ان کی مغفرت کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالی انہیں جوار رحمت میںجگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو اس سانحہ پر صبرجمیل عطا فرمائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close