بلوچستان
براہمداغ بگٹی کو پاکستان لانے کی تیاریاں شروع
بلوچستان حکومت نے براہمداغ بگٹی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات وزارت داخلہ کو فراہم کر دی ہیں
صوبائی محکمہ داخلہ نے براہمداغ بگٹی کو پاکستان لانے کیلئے درخواست وزارت داخلہ کو ارسال کر دی ہے جس میں ملزم کو اشتہاری قرار دینے کے فیصلے بھی شامل ہیں ۔
ملزم کے ریڈ وارنٹ کے اجراءکیلئے درکار مزید مواد اکٹھا کیا جا رہا ہے اور فائل مکمل کر کے ریڈ وارنٹ جاری کرائے جائیں گے۔