سندھ

’وفاقی حکومت کی کارکردگی صفر نظر آرہی ہے‘

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی کارکردگی صفر نظر آرہی ہے اور وہ اپنے بولے گئے جھوٹ کے چکر میں الٹے چل رہے ہیں اور سیاست سیکھ رہے ہیں جبکہ ہم انہیں سیاست سکھا رہے ہیں۔

سکھر میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے 30 نومبر کے جلسے کے حوالے سے جلسہ گاہ کا دورہ کرنے کے بعد سید خورشید شاہ اور ثنار کھوڑو کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو ابھی کسی بھی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا کوئی نوٹس نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ معروف بینکار حسین لولائی اور اومنی گروپ کے انور مجید کو سپریم کورٹ کے احکامات پر اسلام آباد منتقل کیا گیا ہے، لہٰذا اس معاملے پر کوئی بات نہیں کرسکتے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close