دنیا

تیونس کی ایک عدالت نے سعودی ولی عہد کیخلاف تحقیقات شروع کردیں

تیونس میں صحافیوں کی سنڈیکیٹ کا کہنا ہے کہ ملک کی ایک عدالت سعودی شہزادہ محمد بن سلمان کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا
ہے
یہ تحقیقات انسانیت کیخلاف جرائم سے تعلق رکھتے ہیں جو صحافی جمال خاشقجی کے وحشیانہ قتل اور یمن میں بچوں کے قتل عام سمیت سعودی عرب میں انسانی حقوق کی پامالی سے تعلق رکھتی ہیں ۔
سعودی شہزادہ جو کہ اس وقت چند عرب ملکوں کے دورے پر تھا لیکن تیونس میں شدید احتجاج کے بعد صرف دوگھنٹے رہنے کے بعد ارجنٹائن رونہ ہوا
جس وقت شہزادہ تیونس ائرپورٹ پر اتر رہا تھا تو اس وقت ہزاروں افراد اس کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے نعرے لگارہے تھے کہ ’’اليمن للأحرار وابن سلمان الجزار‘‘ یمن حریت پسندوں کا ہے بن سلمان ایک قصاب ہے ‘‘ بن سلمان فلسطین فاتح ہے ،تیونس برائے فروخت نہیں ۔
عرب میڈیا کے مطابق مظاہرین نے سعودی خاندان کو داعش کے پروڈیوسر کہا اور یمن و جمال خاشقجی کے مسئلے پر عالمی عدالت میں کیس چلانے کا بھی مطالبہ کردیا
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close