اسلام آباد

بہت سے لوگ چاہتے ہیں ایران سے تعلقات اچھے نہ ہوں، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سو روزہ پلان پر عمل درآمد سے متعلق اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت سے لوگ چاہتے ہیں ایران سےتعلقات اچھے نہ ہوں، ہمسایہ ممالک کیساتھ بہتر تعلقات خارجہ پالیسی کا محور ہے، امن کے لیے افغانستان اور بھارت کے ساتھ تعلقات ضروری ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سعودی عرب اور یو اے ای سے منفرد پیکج ملا ہے، آئندہ چند روز میں امارات کی اعلیٰ قیادت پاکستان کا دورہ کرےگی۔ امریکاکے ساتھ تعلقات کی نوعیت کو سمجھنا ہوگا، امریکی صدرٹرمپ کی ٹویٹ پر عمران خان نے نشانے پر تیر لگایا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت میں آنے کے بعد سب سے پہلے افغانستان میں امن پر توجہ دی، ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان میں امن ہو، خطے میں امن ہماری ترجیح ہے۔ بھارتی وزیراعظم کو مذاکرات کے لیے خط لکھا ہے، سشما سوراج سے ملاقات نہ ہونے میں اندرونی سیاست آڑےآئی، وزیرخارجہ نے کہا کہ دنیا نے دیکھا ہے کہ عمران خان نے کل کرتارپور میں گگلی پھینکی جس پر بھارت کو دو وزرا کو بھیجنا پڑا، بھارت امن کے لیےایک قدم بڑھائے ہم دو بڑھانےکے لیے تیار ہیں، ہمارا پیغام امن ہے اور امن خطے کی ضرورت ہے، سی پیک کو اگلے مرحلے میں لے جانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close