سندھ

کرتارپور بارڈر کھول کر انڈیا سے بہترین تعلقات رکھنے کی کوشش کی گئی جو ناکام ہوگئی، رحمان ملک

سکھر: سابق وفاقی وزیر داخلہ سندھ رحمان ملک نے سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ انڈیا سے بہتر تعلقات کیلئے کوششیں کی ہیں، اس مرتبہ بھی کرتارپور بارڈر کھول کر انڈیا سے بہترین تعلقات رکھنے کی کوشش کی گئی جو ناکام ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ سدھو ایک کرکٹر ہیں اور ان کا تعلق انڈیا میں صوبائی حکومت سے ہے، وہاں کا وزیر خارجہ آتا تو اچھی بات تھی، انڈیا کی ہٹ دھرمی اس کو تباہی کی طرف لے کر جائے گی اور یے بات راہول گاندھی نے بھی کہی تھی، جب تک آر ایس ایس کی حکومت ہے تب تک پاک انڈیا تعلقات بہتر نہیں ہوسکتے۔

رحمان ملک نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر قائدین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ملک کو شہید ذوالفقار علی بھٹو نے نیو کلیئر پاور بنایا، اگر ہمارے پاس ایٹمی ٹیکنالوجی نہ ہوتی تو آج دشمن ہمیں اور نظر سے دیکھتا، ملک میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، عوام مہنگائی کی چکی میں پیس رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close