سندھ

انسداد تجاوزات کی آڑ میں کراچی سے پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کا بدلہ لیا جارہا ہے، خرم شیر زمان

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کراچی چیمبر کا دورہ کیا اور کہا کہ کراچی کے تاجروں کے ساتھ زیادتی نہیں ظلم ہورہا ہے۔ خرم شیر زمان نے کہا کہ عمران خان کا انسداد تجاوزات آپریشن سے کوئی تعلق نہیں، چیف جسٹس نے کہا کہ راستے کھلوائیں پارکوں سے قبضے ختم کرائیں، انسداد تجاوزات کی آڑ میں بہت کچھ ہورہا ہے، کراچی والوں سے پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کا بدلہ لیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر فورم پر اس مسئلے پر آواز اٹھائیں گے، سپریم کورٹ کی اگلی سماعت کا انتظار کررہا ہوں، سپریم کورٹ نے پارکوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔

رکن اسمبلی نے کہا کہ کے ایم سی کی قانونی مارکیٹس کو نہیں گرانے کا وعدہ کیا ہے، چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ آپ کے حکم کی آڑ میں ناجائز کام ہورہا ہے، چار گلیاں توڑ کر باقی گلیوں سے آفیشل بھتہ شروع ہوچکا ہے، اس معاملے پر عدالت جائیں گے۔ خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ لگ رہا ہے کہ کراچی میں بمباری ہورہی ہے، کراچی کا بینچ جلد لگنے والا ہے، وہاں تاجروں کی طرف سے پیش ہوں گا، جن لوگوں کو نقصان ہوا ہے ان کی مالی معاونت کی جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close