Featuredاسلام آباد

پاکستانیوں کو لگثری اشیاء کی خریداری سے اجتناب کرنا چاہیئے، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستانیوں کو ملکی اشیا خریدنے کا مشورہ دے ڈالا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کو لگثری اشیاء کی خریداری سے اجتناب کرنا چاہئیے اور روپے پر دباو کے باعث پاکستانی ملک میں بنی اشیاء خریدیں۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اگر ہم ملکی اشیاء پر غور کریں تو روزانہ کے استعمال کی بے شمار چیزیں ہیں، جس کو ہم لگثری اشیاء پر فوقیت دے سکتے ہیں، اور یہ ہم سب کو ملکر کر کرنا چاہیے۔ واضح رہے دو روز قبل پاکستانی روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی دیکھی گئی اور ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 142 پر پہنچ گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close