اسلام آباد

سکھوں سے متعلق میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا: شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا لیکن اس اقدام سے سکھوں کے ساتھ تعلقات میں دراڑ پیدا نہیں ہوسکتی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی ہم منصب سشما سوراج کے بیان کا جواب ٹوئٹر پر دیا اور کہا میرے تبصرے کو سکھ جذبات سے جوڑنا جان بوجھ کر گمراہ کرنا ہے۔ میں نے بھارتی حکومت کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے تناظر میں بات کی تھی ۔ ہم سکھ برادری کے جذبات کا بے حد احترام کرتے ہیں حقائق توڑ مروڑ کر پیش کرنے یا تنازعات پیدا کرنے سے ان میں دراڑ پیدا نہیں کی جاسکتی۔

انہوں نے کہا کہ سکھ بھائیوں کی طویل عرصے کی خواہشات کے باعث راہداری کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔ راہداری کھولنے کا تاریخی فیصلہ نیک نتی کے ساتھ کیا گیا اور اس پر اچھی نیت سے عملدرآمد ہوگا

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close