تجارت
پٹرولیم مصنوعات پر عائد جی ایس ٹی میں ساڑھے سات فیصد اضافہ کردیاگیا
سیلز ٹیکس کی شرح 17فیصد سے بڑھا کر 20فیصد کردی گئی تاہم مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس بغیر کسی اضافے کے شرح پانچ فیصد ہی رکھی گئی ۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے مطابق لائٹ سپیڈ آئل پر جی ایس ٹی کی شرح5فیصد سے بڑھا کر 8.5فیصد،ہائی سپیڈ ڈیزل کی شرح 28فی صد سے بڑھا کر35.5فیصد جبکہ ایچ او بی سی پر سیلز ٹیکس کی شرح 17فیصد سے بڑھاکر21.5فی صدکردی گئی۔اسی طرح پٹرول پر شرح 17فی صد سے بڑھا کر 20فیصد کر دی گئی۔رپورٹ کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل پرسیلز ٹیکس کی شرح میں سب سے زیادہ اضافہ کیا گیا۔