پنجاب
ن لیگ نے طے شدہ منصوبہ بندی کے تحت پولیس سے تصادم کی صورتحال پیدا کی، فیاض الحسن چوہان
لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہےکہ (ن) لیگ کے کارکن جارحیت کے موڈ میں آئے اور جھگڑا شروع کیا جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی۔ انہوں نے کہا کہ مظاہرین کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دےسکتے، پولیس نے تحمل کا مظاہرہ کیا، صورتحال کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا، عدالت کے باہر افراد نے جان بوجھ کر پولیس سے لڑائی کی اور منصوبہ بندی کے تحت صورتحال خراب کی، (ن) لیگ نے طے شدہ منصوبہ بندی کے تحت پولیس سے تصادم کی صورتحال پیدا کی۔